ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک میں پی یوسی امتحانات شروع: اترکنڑا سے 14620طلبا 31امتحانی مراکز میں دے رہے ہیں امتحانات: پہلے دن 275 طلبہ غیر حاضر

کرناٹک میں پی یوسی امتحانات شروع: اترکنڑا سے 14620طلبا 31امتحانی مراکز میں دے رہے ہیں امتحانات: پہلے دن 275 طلبہ غیر حاضر

Thu, 09 Mar 2023 19:45:21    S.O. News Service

بھٹکل :9؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )ریاست بھر میں9مارچ سے پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے جس کے لئے 7،26،224 طلبہ امتحانات دے رہے ہیں ان طلبہ کے لئے 1109امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ضلع اترکنڑامیں اس بار14620 طلبا امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔ جن کے لئے 31 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔9 مارچ  سے شروع ہونےو الے امتحانات 29مارچ تک چلیں گے۔

اس بار ریاست میں فریشر طلبہ کی تعداد 6،29،791ہیں۔جبکہ25847طلباپرائیویٹ طور پر امتحان دے رہے ہیں۔ امسال ریپیٹرس کی تعداد 70586 ہیں۔ اسی طرح اترکنڑا ضلع میں کل 14620 طلبہ میں سے 13004ریگولر اور 995ریپیٹر ہیں جبکہ 621طلبا پرائیویٹ طور بھی امتحان دے رہے ہیں۔ ضلع بھر  میں کل 31امتحانی مراکز بنائے گئےہیں اور متعلقہ کالجوں کے پرنسپال کو ہی امتحانی مراکز کا چیف مقرر کیا گیا ہے 

9مارچ کو پی یوسی دوم کاپہلاپرچہ کنڑا اور عربی مضمون کا ہوا۔ اس مرتبہ سوالی پرچہ کی ساخت میں تبدیلی لاتےہوئے ایک مارکس کے 20سوالات دئیے گئے ہیں۔ امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے ضلع میں دو فلائنگ اسکواڈ کا تقرر ہواہے تو ہر تعلقہ کی سطح پر ایک فلائنگ اسکواڈ ہوگا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولس کی بھی مناسب سکیورٹی دی گئی ہے۔

پہلے دن 275 طلبہ غیر حاضر: پورے اترا کنڑا ضلع میں پی یو سی سکینڈ امتحانات کے پہلے دن کنڑا اور عربی زبانوں کے امتحانات ہوئے اور امتحان دینے والوں نے پچھلی بار کی طرح کووڈ رولز کے بغیر کسی دباؤ کے امتحانی پرچہ لکھا۔ ضلع اتر کنڑا میں کنڑا زبان کے امتحانات کے لیے 9457 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا مگر 265 طلبہ آ ج پہلے دن غیر حاضر رہے۔ عربی میں 118 طلبہ کو امتحانات میں شریک ہونا تھا، مگر 10 طلبہ غیر حاضر رہے۔ اس طرح  پہلے دن 275 طلبہ غیر حاضر رہے۔


Share: